صوفیہ مرزا کا مستحق فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے این جی او بنانے کا فیصلہ

صوفیہ مرزا کا مستحق فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے این جی او بنانے کا فیصلہ

لاہور ( این این آئی) اداکارہ صوفیہ مرزا نے مستحق فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے این جی او بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق صوفیہ مرزا ان دنوں فلم اور ٹی وی سے تعلق رکھنے والے مستحق فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے این جی او بنانے پر غور کر رہی ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے متعدد اداکاروں سے بھی رابطے کیے ہیں جنہوں نے صوفیہ مرزا کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ صوفیہ مرزا اس سے قبل بھی مستحق فنکاروں کی اپنی جیب سے مدد کرتی رہی ہیں اور اب وہ این جی او بنا کر ایک بڑے پلیٹ فارم سے فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کریں گی ۔

مزید : کلچر