ناورے انڈیا پارٹنر شِپ،مقبوضہ کشمیر بطور پائلیٹ سٹیٹ منتخب

ناورے انڈیا پارٹنر شِپ،مقبوضہ کشمیر بطور پائلیٹ سٹیٹ منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(کے پی آئی(ناورے انڈیا پارٹنر شِپ انشیٹو پروگرام کے تحت مقبوضہ کشمیر کو بطور پائلیٹ سٹیٹ چنا گیا ہے ۔بھارت میں تعینات ناورے کے سفیر اونڈ ایس ہیومی نے وزیر اعلی مفتی محمد سعید سے ملاقات کی۔میٹنگ کے دوران مفتی محمد سعید اور ناروے کے سفیر نے بھارت او رناورے کے درمیان باہمی فوائد کے مختلف پروجیکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ان پروجیکٹوں میں ناورے ۔انڈیا پارٹنر شِپ انشیٹو ( این آئی پی آئی) کے تحت خصوصا سواستھیہ سلیٹ جوکہ طبی نگہداشت کے حوالے سے ہے، شامل ہیں۔وزیر اعلی نے این آئی پی آئی کے تحت دونوں ممالک کے مابین تکنیک اور جانکاری کے منتقلی کی سراہنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سکیم کے تحت کی جارہی طبی جانچ سے سماج کے کمزرو طبقوں کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔سواستھیہ سلیٹ کے تحت بھارت میں جموں و کشمیر کو بطور پائلیٹ سٹیٹ چنا گیا ۔ اس پروجیکٹ کی عمل آوری پبلک ہیلتھ فانڈیشن آف انڈیا(پی ایچ ایف آئی)کے ذریعے کی جارہی ہے۔ اس پروجیکٹ کی ایک اکائی راجوری ضلع کے سندر بنی علاقہ میں قائم کیا گیا ۔
ہے جہاں پرپہلے ہی اندراج کا عمل شروع کیا گیا ہے جس کے ذریعے حاملہ خواتین کی تشخیص کی جارہی ہیں۔سواستھیہ سلیٹ ایک تشخیصی آلہ جس کے ذریعے جسم کی مختلف اعضاکی جانچ کی جاتی ہے۔پہلگام سونہ مرگ ریل منصوبہ خطرناک ہے‘حریت کانفرنس نے ماحولیات کیلئے تباہ کن قرار دیا

مزید :

عالمی منظر -