تارکین وطن کی کثیر تعداد ملائیشیاء آنے کی خواہش مند ہے، حکام
لنگ کوائی(اے پی پی) ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی کثیر تعداد ملائیشیاء آنے کی خواہش مند ہے تاہم غیر قانونی مہاجرین کو روکنے کیلئے ساحلی پٹی پر گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے تاکہ غیر قانونی تارکین وطن کو روکا جا سکے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیاء کے کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی کثیر تعداد ابھی تک ملائیشیاء میں داخلے کی منتظر ہے اور ان افراد کو روکنے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹس ابھی تک ہزاروں عورتوں اور بچوں سمیت مختلف ساحلی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں اور وہ کسی بھی وقت ان افراد کو غیر قانونی طریقہ کار کے ذریعے ملائیشیاء پہنچانا چاہتے ہیں۔