ٹوکیو کے 81 پارکوں میں ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد

ٹوکیو کے 81 پارکوں میں ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد

ٹوکیو(اے پی پی) جاپانی حکام نے دارالحکومت ٹوکیو کے 81 پارکوں میں ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس واقعے کے بعد کیا گیا جب ایک تابکاری مواد سے لیس ڈرون جاپانی وزیراعظم کے گھر کی چھت پر اتر گیا۔ ٹوکیو پولیس نے بتایا کہ انہوں نے جاپانی وزیراعظم کی چھت پر ڈرون کے اترنے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار 40سالہ شخص یاسو ویاما موتو دراصل جاپان حکومت کی جوہری پالیسی پر احتجاج کررہا تھا۔ جاپانی حکام نے کہا ہے کہ پابندی کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کو 265 برطانوی پاؤنڈ کے مساوی جرمانہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ٹوکیو کی میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ ڈرون بچوں کے لئے خطرہ بن رہے ہیں جبکہ وہ لوگوں پر جرمانہ نہیں کرنا چاہتے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرون سے متعلق حکم کی پابندی کریں۔

مزید : عالمی منظر