مالی میں طوارق باغیوں نے حکومت کے ساتھ عبوری امن معاہدے پر رضامندی ظاہر کر دی

مالی میں طوارق باغیوں نے حکومت کے ساتھ عبوری امن معاہدے پر رضامندی ظاہر کر دی

بماکو (اے پی پی)افریقی ملک مالی میں طوارق باغیوں نے حکومت کے ساتھ عبوری امن معاہدے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کو حکومت پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔ تاہم طوارق باغیوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں آئندہ جمعے کے روز دارالحکومت بماکو میں ہونے والی ایک تقریب میں وہ شریک نہیں ہوں گے۔ باغیوں کی جانب سے اس معاہدے پر رضامندی سے مالی میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری علیحدگی پسندی کی تحریک کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پایا تھا۔

مزید : عالمی منظر