سابق امیر جماعت سید نذیر احمد کاشانی کو سرینگر میں سپر دخاک کر دیا گیا

سابق امیر جماعت سید نذیر احمد کاشانی کو سرینگر میں سپر دخاک کر دیا گیا

سرینگر( کے پی آئی )جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے سابق امیر سیدنذیز احمد کاشانی کو سرینگر میں سپر دخاک کر دیا گیا ہے۔ 76سالہ مذہبی سکالر سید نذیر احمد کاشانی گزشتہ روز سرینگر میں وفات پاگئے تھے۔ سید نذیر احمد کاشانی جماعت اسلامی کے سابق امیر سید سعد الدین کے ساتھ جنرل سیکرٹری بھی رہے۔ نذیر کاشانی کو جمعرات کے روز سپردخاک کیا گیا نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں حریت رہنماؤں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی ، تحریک حریت کے اشرف صحرائی ،جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر شعبہ خارجہ امور کے سربراہ مولانا غلام نبی نوشہری اور دوسری شخصیات نے سابق امیر جماعت کی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ نزیر احمد کاشانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے بے پناہ خدمات ہیں ۔جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چئیرمین محمد فاروق رحمانی نے جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے سابق سربراہ سید نظیر احمد کاشانی کی وفات پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کے لواحقین اور جماعت اسلامی کے امیر محمد عبداللہ وانی کے نام تعزیتی پیغام میں انہوں نے ان کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مرحوم کی تحریک آ زادی اور دین کے تئیں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزید : عالمی منظر