سلامتی کونسل شام کے تنازعے کو مل کر حل کریں،انجلا میرکل

سلامتی کونسل شام کے تنازعے کو مل کر حل کریں،انجلا میرکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (اے پی پی) جرمنی کی چانسلر انجلا میرکل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی اختلافات بھلا کر شام کے تنازعے کو مل کر حل کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے امریکا اور روس کے باہمی تعلقات میں بہتری کے اشاروں کا بھی خیرمقدم کیا۔ برلن میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے بعد میرکل کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف عالمی طاقتوں کا مل کر کام کرنا ایک عمدہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے مسئلے کا واحد حل سیاسی طریقے سے ہی نکالا جا سکتا ہے اور اس کے لیے بین الاقوامی برادری کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

مزید :

عالمی منظر -