قومی مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 21 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

قومی مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 21 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) کے زیر اہتمام 14 ویں قومی مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 21 سے 24 مئی تک حمیدی ہال، پی ایس بی سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پی این ایف کے سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں نے بتایا کہ چار روزہ چیمپئن شپ میں فیڈریشن سے الحاق شدہ یونٹ آرمی، نیوی، ائیرفورس، پولیس، واپڈا، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، بلوچستان، سندھ، پنجاب، کے پی کے،فاٹا،اسلام آباد، آزاد کشمیر، لمس یونیورسٹی اور لاہور گرامر اسکول کی ٹیمیں شرکت کریں گی، پاکستان آرمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی تمام ٹیموں نے عمدہ پرفارمنس دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ گرین شرٹس میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے تو ٹورنامنٹ کی فیس ایک کروڑ ڈالرز سے بھی محروم ہونا پڑے گا ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے زمبابوے اور سری لنکا کیخلاف سیریز میں لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی ویسٹ انڈیز ٹیم کی کوئی ایک روزہ میچوں کی سیریز نہیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کا انعقاد یکم سے 19 جون تک انگلینڈ میں منعقد ہوگی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی