پیٹرسن ملک کی طرف دوبارہ کھیلنے کا موقع ملنے کا حق رکھتے ہیں

پیٹرسن ملک کی طرف دوبارہ کھیلنے کا موقع ملنے کا حق رکھتے ہیں

لندن ( نیٹ نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز این بیل نے کہا ہے کہ کیون پیٹرسن ملک کی طرف دوبارہ کھیلنے کا موقع ملنے کا حق رکھتے ہیں، پیٹرسن کی ملکی کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں اسلئے ہمیں انہیں نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ سرے کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ میں کیریئر کی پہلی ٹرپل سنچری بنانے کے بعد پیٹرسن نے نو منتخب انگلش ڈائریکٹر اینڈریو سٹراؤس سے ٹیم میں دوبارہ واپسی کے سلسلے میں ملاقات کی لیکن سٹراؤس نے ان پر واضح کر دیا کہ وہ مستقبل میں ہمارے پلان کا حصہ نہیں ہو سکتے۔ بیل نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی رنز بناتا ہے کہ وہ ٹیم کی طرف سے کھیلنے کا حقدار بن جاتا ہے، پیٹرسن نے بھی شاندار ٹرپل سنچری بنائی اسلئے انگلینڈ کو انہیں دوبارہ کھیلنے کا موقع ضرور دینا چاہیے، ہم نے ایک ساتھ ٹیم کیلئے کئی میچز جیتے ہیں ۔

اور میں پیٹرسن کے ساتھ کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی