قومی سنوکر ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23مئی کو ایران روانہ ہوگی

قومی سنوکر ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23مئی کو ایران روانہ ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)قومی سنوکر ٹیم ایشین سکس ریڈ اور ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23مئی کو ایران روانہ ہوگی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ کے مطابق ایونٹ 24 سے 31 مئی تک ایران میں کھیلا جائے گا جس کیلئے 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں سابق عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف، محمد سجاد، حمزہ اکبر اور شہرام چنگیزی شامل ہیں جبکہ بشیر حسین اور نوید کباڈیہ بطور ریفری ٹیم کے ہمراہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے اور کیمپ میں قومی کھلاڑی چیمپئن شپ کیلئے بھرپور تیاری کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی