چیمپئنزفٹبال لیگ میں یووینٹس نے ریال میڈرڈ کو ہرادیا
میڈرڈ( نیٹ نیوز) اٹالین کلب یووینٹس نے دفاعی چیمپیئن ریال میڈرڈ کوشکست دے کرچیمپئنزفٹبال لیگ کے فائنل کی دوڑسے باہرکردیا، چھ جون کو فائنلمیں بارسلونا سے مقابلہ ہوگا،میڈرڈ میں یووینٹس اورریال میڈرڈ کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل کا دوسرا لیگ ایک ایک سے برابررہا، لیکن اٹالین کلب نے ایگری گیٹ کی بنیاد پرتین دوسے فتح حاصل کرتے ہوئے دوہزارتین کے بعد پہلی مرتبہ فائنل میں جگہ بنالی،پہلے لیگ میں دوایک کے خسارے کا سامنا کرنے والی ریال میڈرڈ نے ہوم گراو?نڈ پرکرسٹیا نورونالڈو کے گول کی بدولت برتری حاصل کی،ریال میڈرڈ کی تباہی کے ذمہ دارکلب کے سابق کھلاڑی الواروموراتا رہے جنہوں نے دوسرے ہاف میں گیند کو جال میں ڈال کرمقابلہ برابرکردیا اوریوں اٹالین کلب نے ریال میڈرڈ کا گیارہواں یورپئین ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چورکردیا،چھ جون کوبرلن میں کھیلے جانے والے فائنل میں یووینٹس کی ٹیم ایک اوراسپینش کلب بارسلونا کے مدمقابل آئے گی۔