پنجاب آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 7 جون سے شروع ہوگی

پنجاب آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 7 جون سے شروع ہوگی

راولپنڈی (اے پی پی)پنجاب آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چوتھی سوزکی پنجاب آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 7 جون سے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس، راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ راولپنڈی ڈویژنل آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انور سجاد نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پنجاب کے 9 ڈویژن کے مرد اور خواتین شرکت کریں گے، جن میں راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور شامل ہیں۔ میزبانی کے فرائض راولپنڈی کو دیئے گئے ہیں اور یہ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی، انور سجاد نے بتایا کہ کی تیاری کے سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 25 مئی کو چیئرمین سید طاہر عباس کاظمی کی صدارت میں ہوگا ۔

جس میں چیمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کے سلسلہ راولپنڈی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز 6 جون کو شہباز شریف سپورٹس، راولپنڈی میں ہونگے

مزید : کھیل اور کھلاڑی