کیون پیٹرسن آئی پی ایل میں واپسی سے قبل ہی زخمی ہو گئے

کیون پیٹرسن آئی پی ایل میں واپسی سے قبل ہی زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( نیٹ نیوز)انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے انگلش ٹیم میں واپسی کا خوا ب ادھورا رہ جانے کے بعد پھر سے انڈین پریمیئر لیگ میں واپسی کی تھی لیکن ٹیم کا حصہ بننے سے قبل وہ ان فٹ ہو گئے۔ کیون پیٹرسن انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم سن رائزرز حیدر آباد کو چھوڑ کر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ چلے گئے تھے تا کہ اچھی کارکردگی کے ذریعے انگلش ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کریں لیکن اینڈریو سٹراس کے انگلش بورڈ کا ڈائریکٹر کرکٹ بننے کے بعد پیٹرسن کی ٹیم میں واپسی کا امکان ختم ہو گیا ہے۔