فلپ ہیوز کی موت کا مکمل جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

فلپ ہیوز کی موت کا مکمل جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

 سڈنی ( نیٹ نیوز ) کرکٹ آسٹریلیا نے فلپ ہیوز کی موت کا مکمل جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ حادثے بارے جانچ پڑتال کا مقصد کسی کو کٹہرے میں لانا نہیں بلکہ آئندہ اس قسم کے حادثات سے بچنا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیگٹو جیمز سودرلینڈ نے کہا کہ فلپ کی موت نے بہت رنج پہنچایا۔ چاہتے ہیں کرکٹ میں دوبارہ کبھی ایسا حادثہ پیش نہ آئے ، اس حوالے سے بننے والی کمیٹی فلپ ہیوز کی موت کی وجوہات کو جاننے کے علاوہ میدان میں بال سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کی تجاویز بھی پیش کرے گی ، کینگرو کرکٹر فلپ ہیوز نومبر 2014 میں ڈومیسٹک میچ کے دوران سر پر بال لگنے کے بعد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اب کرکٹ آسٹریلیا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں تاکہ مستقبل میں اس حوالے سے کسی اور کھلاڑی کو نقصان برداشت نہ کرنا پڑے اور اس حوالے سے پلاننگ کی جارہی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی