نوجوان عاطف خان کی ساؤتھ افریقہ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شمولیت

نوجوان عاطف خان کی ساؤتھ افریقہ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شمولیت
نوجوان عاطف خان کی ساؤتھ افریقہ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شمولیت

  

جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ) پاکستانی روزگار کے سلسلے میں یوں تو ساری دنیا میں آباد ہیں لیکن کاروبار کے علاوہ کھیل کے میدان میں بھی کئی جوان پاکستان کا نام روشن کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔اس سلسلے میں عمران طاہر جوکہ ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم میں کھیل رہے ہیں،اس کے علاوہ صوابی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عاطف خان ساؤتھ افریقہ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں اپنی سلیکشن کروا چکے ہیں اور جلد ہی بورڈ انہیں کاؤنٹی کھیلنے کیلئے بھیج رہے ہیں جو کہ انگلینڈ میں 11 کاؤنٹی میچ کھیلیں گے۔روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن رضوان خان ،صدر پریٹوریا ناصر خان اور راجہ فخر میاں نے ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کرنے والے نوجوان عاطف خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور دعا کی کہ اللہ انہیں کامیابیاں عطا فرمائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی