آئی ایس او نے سندھ،بلوچستان میں توسیع تنظیم بعنوان عہد وفا مہم کا آغاز کر دیا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مرکزی دفترآئی ایس اوسے جاری ایک بیان کے مطابق آئی ایس او پاکستان نے سندھ،بلوچستان میں توسیع تنظیم بعنوان عہد وفا مہم کا آغاز کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اصغر مہدی نے کیا ان کاکہنا تھا کہ ادارہ پیام عمل شعبہ توسیع کے زیر اہتمام سندھ و بلوچستان کے علاقوں میں سابقہ اسٹرکچرز کی مضبوطی اور نئے اسٹرکچر کے قیام کیلئے توسیع تنظیم مہم بعنوان عہد وفا کا آغاز کر دیا گیا ہے مہم کا مقصد نوجوان نسل کی تعلیمات قرآن و سیر محمد و آل محمد کے مطابق تربیت کر کے انکو معاشرے کا بہترین شہری اور بہترین انسان بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں اس سلسلہ میں سندھ بھر کے 23اضلاع میں مہم کا سلسلہ ماہ رمضان تک جاری رہے گااس40روزہ مہم میں درجنوں سابقین آئی ایس او شریک ہیں مہم کے پہلے روزصوبہ سندھ کے انچارج عبداللہ نے روہڑی حیدرآباد کے دورہ جات کئے اور انکے ہمراہ سابقین آئی ایس او بھی تھے ۔