پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری

پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے سلمہ امبر دختر راشد احمد طور کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’ذرائع ابلاغ اور تنازعات کا حل: مسئلہ کشمیر امریکی اخبارات کے اداریوں کے تناظر میں2008-1998 ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔انہوں نے ڈاکٹر نوشینہ سلیم اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر کی زیر نگرانی اپنا پی ایچ ڈی مقالہ مکمل کیا۔ وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ ماس کمیونیکیشن میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر اور کو آرڈینیٹر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4