ملک دشمن دہشتگردانہ کارروائیوں سے قوم کو تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں،کل مسالک ’’تحریکِ ناموسِ رسالت ؐ ‘‘

ملک دشمن دہشتگردانہ کارروائیوں سے قوم کو تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں،کل ...

لاہور( نمائندہ خصوصی )کل مسالک ’’تحریکِ ناموسِ رسالت ؐ ‘‘کے کنوینئر علامہ محمد ممتاز اعوان ڈپٹی کنوینئرز مفتی عاشق حسین رضوی، علامہ شعیب الرحمن قاسمی ، مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی اور علامہ وقار حیدر نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا پر پورا ملک سوگوار ہے   ملک دشمن دہشتگردانہ کارروائیوں سے قوم کو تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔    تما م مکاتب فکر کی دینی جماعتیں المیہ کراچی اور وطن عزیز میں بڑھتی دہشتگردی کیخلاف آج 15مئی جمعہ کو یوم امن منائینگی جسکے تحت علماء و خطباء ملک بھر کی مساجد و امام بارگاہوں میں دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور امن و سلامتی کو یقینی بنانے اورقوم کو متحد رہنے کے ضمن میں خصوصی خطبات دینگے اور دہشتگردی کیخلاف عوامی رائے عامہ کو بیدارو ہموار اورمنظم کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4