ڈاکٹر سعد صدیقی کی زیر صدارت ’’عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان ‘‘کا اہم اجلاس

ڈاکٹر سعد صدیقی کی زیر صدارت ’’عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان ‘‘کا اہم ...

 لاہور (نمائندہ خصوصی) اسلامی ادیبوں کی عالمگیر تنظیم ’’عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان ‘‘کا اہم اجلاس پنجاب یونیورسٹی لاہور میں صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں عالمی رابطہ ادب اسلامی کے مرکزی صد ڈاکٹر عبدالقدوس ابو صالح (ریاض، سعودی عرب) کی خصوصی ہدایت پرپاکستان میں عالمی رابطہ ادب اسلامی کی شاخ کے تین سال کے لیئے نئے عہدیداران کا چناؤ عمل میں لایا گیا جس کے مطابق عالمی رابطہ ادب پاکستان کے صدر مولانا حافظ فضل الرحیم ، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، نائب صدر و سیکرٹری مالیات ڈاکٹر خالق دادملک ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر حافظ عبدالقدیر، سیکرٹری شعبہ نشر و اشاعت و انچارج مجلہ قافلہ ادب اسلامی ڈاکٹر زاہد اشرف اور شعبہ خواتین کی کنوینئر ڈاکٹر حافظہ شاہدہ پروین کا چناؤ کیا گیا۔ اجلاس میں تنظیمی صورت حال پر تفصیلی غور و خوض کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ عالمی رابطہ ادب اسلامی کے تحت ملک کے بڑے شہروں میں بچوں اور خواتین کے ادب پر سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔    جبکہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کی شخصیت و خدمات پرلاہور میں انٹرنیشنل سطح پر ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں ملک و بیرون ملک سے نامور سکالرز و ادیب شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4