تحصیل فیروزوالا میں ناقص اشیاء بیچنے والوں کا محاسبہ ہوگا، ڈاکٹر ریاض

تحصیل فیروزوالا میں ناقص اشیاء بیچنے والوں کا محاسبہ ہوگا، ڈاکٹر ریاض

 لاہور (پ ر) تحصیل فیروزوالا ضلع لاہور کے ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر محمد ریاض کو فوڈ انسپکٹر کا اضافی چارج ملنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ تحصیل فیروزوالا کے اندر تمام جعل سازوں کا مکمل محاسبہ کیا جائے گا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں دو نمبری کرنے والوں کی نشاندہی کریں فی الفور ان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی اگر کوئی فوڈ انسپکٹریا ڈرگ انسپکٹر کرپشن میں ملوث پایا گیا تو وہ بھی قانونی کارروائی سے بچ نہیں پائے گا۔ ڈاکٹر ریاض نے سینئر صحافی مخدوم طارق حیدر و دیگر صحافیوں سے مل کر مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متعدد جعل سازوں کے موقع پر چالان بھی کئے اور مزید اپنی کارروائی کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ علاقہ کے معززین نے ڈاکٹر ریاض کی کارکردگی پر اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں کے اندر ڈاکٹر ریاض جیسے ایماندار افسران کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے عوام کو معیاری اور اچھی چیزیں ملیں گی علاقہ کے مختلف صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد میں حافظ محبوب انجم سرویا، محمد سلیم یسٰین، مخدوم صابر عزیز، مخدوم ثمر عزیز نے ڈاکٹر ریاض کی کارکردگی کو سراہا ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ساتھ دینے اور تعاون کا بھی یقین دلایا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4