قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان9سال بعد بری

قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان9سال بعد بری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صادق مسعود نے دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کو9سال بعد بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان علی حسن اور مطلوب پر الزام تھا کہ انہوں نے 2006میں ڈکیتی کے دوران ایک شہری کو مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا۔     گزشتہ روز عدالت میں سماعت کے دوران مذکورہ مقدمہ کے چشم دید گواہان ملزمان کو شناخت نہ کرسکے جس پر ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی ۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4