چوہدری اعتزاز الرحمان کی اہلیہ وفات فرما گئیں، آج سپرد خاک کیا جائیگا

چوہدری اعتزاز الرحمان کی اہلیہ وفات فرما گئیں، آج سپرد خاک کیا جائیگا

جدہ (بیورو رپورٹ) پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ رہنما اور ادتیبی ٹرانسپورٹ کمپنی کے جنرل منیجر چوہدری اعتزاز الرحمان کی اہلیہ لاہور میں انتقال فرماگئیں ہیں جنہیں آج (جمعرات) کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ چوہدری اعزاز الرحمان جو اپنے اہل و عیال کے ساتھ پچھلے 25 سال سے جدہ میں مقیم ہیں اپنے فرزندان شفیع الرحمان اور علی الرحمان کے ساتھ فوتگی کے وقت ہسپتال میں موجود تھے اور اپنے ہاتھوں سے قبر میں اتارا، مرحومہ بہت ہی ملنسار، خداترس، بہت ہی اچھے اوصاف کی مالکہ اور درد دل رکھنے والی خاتون تھیں۔     پاکستانی کمیونٹی کے اراکین سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، اسد اکرم، تصور چوہدری میاں سیف الرحمن، ملک محی الدین، مسعود پوری، ابوبکر میمن، اطہر عباسی، میاں الطاف حسین، چوہدری محمد اکرم، چوہدری منیر، چوہدری محمد اعظم، محمد علی، مقبول عباسی، غلام نبی بٹ، صاحبزادہ شاہد حسین شاہ، فضل احمد خان اور کمیونٹی کے دوسرے ارکان نے ان کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور اللہ سبحان و تعالیٰ سے پورے خاندان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4