ناقص معاشی پالیسیوں اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کاروباری طبقہ کے لیے تشویش کا باعث ہے،طارق نبیل

ناقص معاشی پالیسیوں اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کاروباری طبقہ کے لیے تشویش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(وقائع نگار )پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے کہاہے کہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کاروباری طبقہ کے لیے تشویش کا باعث ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی شرح بھی بڑھ جائے گی ،اس کا برائے راست بوج غریب عوام پر پڑے گا حکومت اپنی ترجیحات میں تاجروں کو بھی شامل کرے ،وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں دیگر عہدیداروں سے گفتگو کررہے تھے۔طارق نبیل نے کہا کہ ملکی معیشت اس وقت تبا ہی کے دھانے پر کھڑی ہے اگر حکومت ملکی معیشت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے تو ایسی پالیساں بنائے جس سے ملک کی انڈسٹری پہلے سے بہتر طریقے سے کام کرے ۔   ،پہلے پہل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے عوام ی حلقوں کی جانب سے حکومت کے اس اقدام کو سراہا تھا مھر اب پھر حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے لگی ہے اس مہنگائی مزید بڑے گی اور عوام حکومت کے خلاف ہوگی۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت تاجروں صنعتکاروں اور ٹرانسپورٹروں کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے توہم تمام تاجروں کو ساتھ لکر چلیں گے اور اُنکے جائز مسائل کے حل کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے تاہم حکو مت وقت بھی معیشت کی بہتری کے لیے مثبت پالیسیاں تر تیب دے تاکہ کاروباری حالات بہتر ہو سکیں۔