نعتِ رسولؐ مقبول

نعتِ رسولؐ مقبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چودھری دِلّو رام کوثری


درجہ ہے سب رسولوں سے بڑھ کر رسولؐ کا
ثانی کوئی نہیں پس داور رسولؐ کا

کہتے ہیں جس کو عرش بریں جملہ قدسیاں
اپنی نگاہ میں ہے وہ منبر رسولؐ کا

اُمّی لقب اگرچہ تھا اُس شاہ کا مگر
تھا صدر علم صدرِ منور رسولؐ کا

مصر و عرب میں،روم میں، ایراں میں،ہند میں
پھیلا جہاں میں علم سرا سر رسولؐ کا

کیوں کوثری مجھے ہو طلب عز و جاہ کی!
کیا کم ہے یہ شرف، ہوں ثنا گر رسولؐ کا
***

مزید :

ایڈیشن 1 -