جوہر ٹاؤن، تیز رفتار ویگن نے 22سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا

جوہر ٹاؤن، تیز رفتار ویگن نے 22سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا

لاہور(کر ائم سیل) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار ویگن نے 22سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ 22سالہ سلمان موٹرسائیکل نمبری lea3522 پر جوہر ٹاؤن کے علاقے اللہ ہو چوک کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تیز رفتار ویگن kQ1595 نے بے قابو ہو کر اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سلمان شدید زخمی ہو گیا ،اسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ویگن ڈرائیور محمد علی کو گرفتار کر کے لاش اپنے قبضے میں لے لی جو بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

مزید : علاقائی