شیرا کوٹ ، زہریلا کھانے سے چار مزدور نیم بیہوش ہوگئے

شیرا کوٹ ، زہریلا کھانے سے چار مزدور نیم بیہوش ہوگئے

لاہور(کرائم سیل) شیرا کوٹ کے علاقہ میں زہریلا کھانے کے باعث چار مزدور نیم بیہوش ہوگئے، حالت غیر ہونے پر چاروں کو میو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ چار مزدور لیاقت ،اسلم ،جاوید وغیرہ ایک زیر تعمیر مکان میں کام کررہے تھے۔ چاروں نے وہاں کھانا کھایا تو اچانک ان کو قے آنے لگیں اور نیم بیہوش ہوگئے ۔مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر چاروں کو فوری طور پر میوہسپتال پہنچا دیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

مزید : علاقائی