پیپلز پارٹی اسماعیلی برادری کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،سید احمد محمود

پیپلز پارٹی اسماعیلی برادری کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،سید احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدرو سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے گزشتہ روز کراچی میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، دہشتگردوں نے پر امن کمیونٹی کو نشاند بنا کر بربریت کا بد ترین مظاہرہ کیا ہے سانحہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے یہ بات انہوں نے لندن سے ٹیلی فون پر پارٹی کی فیڈرل کونسل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اسماعیلی برادری کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔ شریک

مزید :

صفحہ آخر -