پی آئی اے کا چالیس روزہ عازمین کے لیے حج کرایہ کا اعلان

پی آئی اے کا چالیس روزہ عازمین کے لیے حج کرایہ کا اعلان

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پی آئی اے نے حج 2015ء چالیس روزہ عازمین کے لیے حج کرائے کا اعلان کر دیا ،کراچی ،کوئٹہ سے105220روپے پنجاب اور کے پی کے سے114220روپے کرایہ جاری کیا گیا ہے یہ کرایہ ٹیکسز کے بغیر دیا گیا ہے اور ٹیکسز2320اور 4480جمع کر نے کے بعد حج کرایہ2015ء چالیس روزہ عازمین کے لیے تقریباََایک لاکھ 21ہزار20روپے بنے گا ،پی آئی اے کی طرف سے جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق ملک بھر کے حج آرگنائزرہوپ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں اس کے لیے 20ہزار روپے پر حاجی کے حساب سے اپنے کوٹہ کے مطابق ڈیمانڈ کے ساتھ پے آرڈر لگانا ضروری ہو گا۔

مزید : صفحہ آخر