وزیر اعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات، امن و امان کی صو رتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات، امن و امان کی صو رتحال سمیت دیگر اہم امور ...

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم نوا زشریف سے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صو رتحال ‘ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی سکیموں اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد گورنر پنجاب کی وزیر اعظم سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیراعظم نے گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر رفیق رجوانہ کو مبارکباد دی اورگورنر پنجاب نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ وفاقی حکومت کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور وہ اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ وزیر اعظم نے ا یک کارکن کو گورنر پنجاب بنایا ہے اور ان کے گورنر بننے کے بعد پورے پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب کی عوام نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ وہ گورنر کے طور پراپنے فرائض آئین و قانون کے مطابق ادا کریں گے اور جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید : صفحہ اول