وزیر اعظم نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان 24گھنٹے میں دوسری ملاقات

وزیر اعظم نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان 24گھنٹے میں دوسری ملاقات

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین ،سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں سانحہ صفوراچورنگی اور این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی جس میں انہوں نے سانحہ صفوراچورنگی اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کریں گے اور کراچی میں امن قائم کرنا سب کی ذمہ داری ہے ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مراد شاہ اور سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین ،سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان گزشتہ 24گھنٹوں میں ہونے والی یہ دوسری اہم ملاقات ہے

مزید : صفحہ اول