زرداری اور جنرل راحیل شریف کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہواڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

زرداری اور جنرل راحیل شریف کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہواڈاکٹر شاہد مسعود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔ معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں آرمی چیف اور آصف علی زرداری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ کیا گیا ۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ سانحہ کراچی کے معاملے پر گرما کرم بحث کی گئی جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی گئی ۔ اس پیشکش کے بعد آصف علی زرداری نے قائم علی شاہ کو غصہ سے دیکھااور کہا آپ سے مستعفی ہونے کا کس نے کہا ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، ہمت پکڑ کر بیٹھو ۔شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران ماحول انتہائی کشیدہ رہا اور اس صورتحال پر عسکری قیادت کی جانب سے بھی سخت موقف اپنایا گیا ۔ صحافی کا کہنا تھا کہ اس کشیدہ ماحول میں دونوں جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ کیا گیا ۔ شاہد مسعود نے مزید انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں 3 اجلاسوں میں شرکت کی تھی لیکن میڈیا کو صرف ایک کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا کو اس بات کا علم نہیں ہے لیکن راحیل شریف کی جانب سے سیکورٹی اداروں کے سربراہان کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں انہوں نے بھی خصوصی شرکت کی تھی ۔واضح رہے یہ اجلاس شاہد مسعود کے مطابق بدھ کے روز منعقد کیا گیا تھا ۔

مزید :

صفحہ اول -