سپریم کورٹ نے جیل روڈ لبرٹی فری منصوبہ روکنے سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے جیل روڈ لبرٹی فری منصوبہ روکنے سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ ...

لاہور(اپنے خبر نگار سے) سپریم کو رٹ آف پاکستان نے لاہور میں جیل روڈ سے لبرٹی تک سگنل فری منصوبہ سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ کا لعدم قرار دے دیا۔واضح رہے کہ یہ منصوبہ جیل روڈ سے شروع ہوکر مین بلیورڈ اور گلبرگ سے ہوتا ہوا لبرٹی مارکیٹ تک جائے گا۔لاہور ہائی کورٹ نے اس منصوبہ کے خلاف ایک ماہ پہلے آرڈر جاری کیے تھے،جس کو سپریم کورٹ نے اب کالعدم قرار دے دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سگنل فری منصوبہ میں دو انڈر پاس اورسات یو ٹرن بنائے جانے ہیں۔ایک انڈرپاس پر باقاعدہ کام شروع بھی کر دیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعدتاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے آپس میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔انجمن تاجران کے عہدیداروں نے کہا کہ عوام کیلئے یہ ایک بہترین خبر ہے اور اس ضمن میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک بہترین فیصلہ ہے۔انجمن تا جران کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ عوام کیلئے ایک درست فیصلہ ہے۔جبکہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے بڑی توجہ سے اس میں خصوصی دلچسپی لی۔او رڈی جی ایل ڈی اے احد خاں چیمہ اور چیف انجینئر اسرار سعید کا بھی شکریہ اداکیا۔

مزید : صفحہ اول