ایپکا کے حکومت سے مذاکرات کامیاب ایوان وزیراعلیٰ کے باہر دھرنا ختم

ایپکا کے حکومت سے مذاکرات کامیاب ایوان وزیراعلیٰ کے باہر دھرنا ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( خبرنگار) صوبے بھر کے سرکاری ملازمین کی تنظیم ایپکا نے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر ایوان وزیراعلیٰ کے باہر احتجاجی دھرنا ختم کر دیا، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نے ایپکا کے صوبائی صدر محمد سلطان مجددی کی قیادت میں وفد کے ساتھ مذاکرات میں چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے ایپکا کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ ملازمین کے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی جس کی رپورٹ پر باقاعدہ عمل درآمد کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی جائے گی جبکہ آئندہ بجٹ سے پہلے ملازمین کے جائز مطالبات بھی منظور کئے جائیں گے جس پر ایپکا کے نمائندوں نے احتجاجی دھرنا ختم کر دیا۔قبل ازیں ایپکا ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں ناصر باغ سے احتجاجی ریلی نکالی اور ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے مسلسل چھ گھنٹے تک احتجاجی دھرنا دیا ۔ اس موقع پر ملازمین نے سرکاری دفاتر کا مکمل بائیکاٹ بھی کیا،سرکاری ملازمین کی احتجاجی ریلی میں لاہور کے علاوہ شیخوپورہ ، ننکانہ ، قصور ، اوکاڑہ ، گوجرانوالہ ، گجرات ،سیالکوٹ اور ساہیوال سمیت پاکپتن اور فیصل آباد سے بھی ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملازمین نے بڑے بڑے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔ جس میں آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ اور ملازمین کی ٹائم سکیل پرموشن سمیت متعدد مطالبات کی منظوری کے مطالبات تھے۔ اس موقع پر ملازمین نے ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے احتجاجی دھرنا میں سینہ کوبی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مطالبات ، پیش کئے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد اور نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ مذاکرات کامیاب

مزید :

صفحہ آخر -