پنجاب بھر میں موسلادھار بارش،سندھ ،بلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار
لاہور( وقائع نگار) صو بائی دارلحکو مت سمیت پنجاب بھر میں ہونے والی بارش اور تیز ہواؤ ں نے مو سم کو خوشگوار بنا دیا ۔شہریوں کی بڑی تعداد مو سم سے لظف اندوز ہو نے کے لیے گھر وں سے باہر نکل کر تفر یحی مقامات کا رخ کیا اور گرمی میں ہلکی سر دی کو انجوائے کر تے رہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، راولپنڈی ، لاہور ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا تاہم اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہورڈویڑن، اسلام آباد ، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے ۔ سندھ ، بلوچستان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔