سندھ حکومت بُری طرح ناکام ہوچکی ہے،اعجازچودھری

سندھ حکومت بُری طرح ناکام ہوچکی ہے،اعجازچودھری

 لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھری نے کہاہے کہ سانحہ کراچی میں ملک دشمن عناصر نے فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی ناکام کوشش کی ،قوم متحدہو کر ان کے مکروہ عزائم کا ناکام بنا دے، سندھ حکومت کراچی میں عوام کے جان ومال کوتحفظ دینے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے ، انہوں نے کہاکہ پوری قوم دہشتگردوں اور دہشتگردی سے نجات چاہتی ہے ،تحریک انصاف ملک میں امن کے قیام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ،قوم کا اتحاد ایٹم بم سے زیادہ مضبوط ہے ، ملک سے دہشتگردوں اور دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ سانحہ کراچی میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے ،حکمران نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں، وہ گذشتہ روز پنجاب سیکرٹریٹ میں ضلعی صدر شیخوپورہ کنور عمران سعید کی قیادت میں ملنے والے وفدسے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے، انہوں نے مزید کہاکہ سانحہ کراچی نے سندھ کے حکمرانوں کی نااہلی اورناکامی کے تمام پول کھول دیئے ہیں، سانحہ کراچی میں دشمن نے پاکستان کی اقتصادی شاہ رگ پر حملہ کیا ہے، دہشتگردی کے واقعہ نے سندھ کے حکمرانوں اور پولیس کی گڈگورننس کے دعوؤں کی کلی کھول دی ہے۔

مزید : علاقائی