ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

 لاہور(کر ائم سیل) شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اوردیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نو اب ٹاؤن کے علاقہ جے بلاک کے رہائشی ملک صا بر کے گھر مسلح ڈاکوؤں نے گھس کر اہل خانہ سے 4لا کھ ما لیت کی نقدی ،زیورات ،لیپ ٹا پ اور مو با ئل فو ن لے گئے ۔گلشن اقبا ل کے علاقہ کر یم بلاک کے رہائشی شیر از کے گھر ڈاکوؤں نے گھس کر اہل خانہ کو رسیو ں سے با ند ھ کر گن پو ائنٹ6لا کھ ما لیت کے طلا ئی زیورات،مو با ئل فو ن لوٹ کر فر ار ہوگئے۔جبکہ وحد ت روڈ نقشہ سٹا پ میں ڈاکوؤں نے رشید سے 1لاکھ 90ہزار روپے مالیت کی نقدی ،رائیو نڈ سٹی میں ڈاکوؤں نے پمپ کے ما لک ارشا دسے 1لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور مو با ئل فو ن ،گا رڈن ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے سمیع سے90ہزار روپے مالیت کی نقد یاور مو با ئل نو ن،گلبرگ میں لبر ٹی ما ر کیٹ سے احسا ن بٹ سے 55ہزار روپے اور مو با ئل فو ن ،اچھر ہ میں خا فظ احسا ن سے 27ہزار روپے اور مو با ئل فو ن،شیر ا کوٹ میں محسن سے 35ہزار روپے ،اقبال ٹاؤن میں علی حسنین سے15ہزار روپے ،فیکٹر ی ایر یا میں ڈاکوؤں نے 18ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،شما لی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے 27ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل وغیرہ چھین لیے۔جبکہ شاہدرہ ٹا ؤ ن سے اصغر،گڑھی شاہو سے علی،نو لکھا سے فیضان،داتا دربا ر سے رفیق،مصری شاہ سے طارق بٹ،شما لی چھا ؤ نی سے عر فا ن،جنوبی چھاؤنی سے احمد،،فیصل ٹاؤن میں آصف کاہنہ نو میں عطا،نشترکانونی میں صدیق،لیاقت آباد میں اصغر،چوہنگ میں منیر اور جوہرٹاؤن میں کا کاکی موٹرسائیکلیں اور ٹاؤن شپ سے پر وفیسر طاہر،کوٹ لکھپت سے زاہد کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔ ڈاکے

مزید : صفحہ آخر