سیکرٹری داخلہ سندھ چوتھی مرتبہ تبدیل ، مختیار سومرو کی جگہ ممتاز شاہ تعینات

سیکرٹری داخلہ سندھ چوتھی مرتبہ تبدیل ، مختیار سومرو کی جگہ ممتاز شاہ تعینات

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 4 ماہ میں سندھ حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سیکرٹری داخلہ کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صفورہ چوک میں دہشت گردوں کی جانب سے بس میں سوار 46 افراد کو قتل کیا گیا تھا جس کے بعد گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے وزارت داخلہ سندھ پر شدید تنقید کی تھی ۔ سندھ حکومت کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ سندھ مختیار سومرو کی جگہ سیکرٹری یونیورسٹی بورڈ ممتاز شاہ کو سیکرٹری داخلہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ممکنہ طور پر سیکرٹری داخلہ تعینات ہونے والے ممتاز شاہ پہلے بھی سندھ کے سیکرٹری داخلہ رہ چکے ہیں جنہیں بکتر بند گاڑیوں کی خرایداری پر اعتراض کی وجہ سے ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا ۔ یاد رہے گزشتہ 4 ماہ میں چوتھی مرتبہ سیکرٹری داخلہ کو تبدیل کیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی