دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو بے نقاب کر نا ہو گا،چودھری سرور

دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو بے نقاب کر نا ہو گا،چودھری سرور

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو بے نقاب کر نا ہو گا اور حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ انکو سپورٹ کر نیوالوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیں تاکہ ملک میں امن کا قیام یقینی بنایا جا سکے ۔ جمعرات کے روز وطن واپسی کے بعد کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کسی ایک جما عت یا صوبے نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے جسکے خلاف سب کو متحد ہو کر لڑ نا ہو گا تاکہ دہشت گردوں کے عزائم کو ہمیشہ کیلئے خاک میں ملایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ کچھ بیرونی لوگ بھی پاکستان کوعدم استحکام کا شکار کر نا چاہتے ہیں جن کوبے نقاب کر نا ہوگا ۔

مزید : علاقائی