صدیق الفاروق کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق سیشن کورٹ کا حکم معطل

صدیق الفاروق کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق سیشن کورٹ کا حکم معطل

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق سیشن کورٹ کا حکم معطل کردیاہے۔جسٹس عبدالسمیع نے کیس کی سماعت شروع کی تو متروکہ وقف املاک بورڈ کے لیگل ایڈوئزرناصر اعوان نے موقف اختیار کیاکہ سیشن عدالت نے ملازمین کو ہراساں کرنے کے الزام میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دے رکھا ہے جوحقائق کے برعکس ہے حالانکہ ملازمین نے چیئرمین کو ہراساں کیا تھا عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد صدیق الفاروق سمیت دیگرافسروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم معطل کردیا اورکیس کی مزیدسماعت یکم جون تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی