قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو سزائے موت 5لاکھ روپے جرمانہ

قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو سزائے موت 5لاکھ روپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج منیر احمد نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک مجرم راشد بٹ کو سزائے موت اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ شریک ملزم عبدالرحمن کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق راشد بٹ اور عبدالرحمن پر الزام تھا کہ انہوں نے 2011میں لیکن دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے وحدت کالونی کے رہائشی محمد فہد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ دوسرے ملزم عبدالرحمن کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا گیا ۔

مزید : علاقائی