ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور چیف ٹاؤن پلانر کے وارنٹ گرفتاری

ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور چیف ٹاؤن پلانر کے وارنٹ گرفتاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور چیف ٹاؤن پلانر اکرم چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجودڈی جی ایل ڈی اے نے کنورژن فیس کے معاملے پر کئی ماہ گزرنے کے باوجود فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عالیہ توہین عدالت کے کیس میں ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور چیف ٹاون پلانر چودھری اکرم کو طلب کر چکی ہے مگر وہ پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور چیف ٹاون پلانر اکرم چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔اس کیس کی مزید سماعت 21مئی کو ہوگی ۔

مزید : علاقائی