سیو دی چلڈرن کی کنٹری ڈائریکٹر فرحانہ فاروقی کی صوبائی مشیر صحت کے ساتھ ملاقات

سیو دی چلڈرن کی کنٹری ڈائریکٹر فرحانہ فاروقی کی صوبائی مشیر صحت کے ساتھ ...

لاہور( جنرل رپورٹر)سیودی چلڈرن کی کنٹری ڈائریکٹر فرحانہ فاروقی سٹوکر نے اپنے وفد کے ہمراہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیودی چلڈرن کے پنجاب میں چلنے والے ڈائیریا بچاؤ پروگرام اور اس کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ یہ پروگرام محکمہ صحت ، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرگن اور پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کے تعاون سے چلایا جارہا ہے۔ اس موقع پر فرحانہ نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور انکی ٹیم کی کاوشوں کا سراہا اور بچوں کی صحت کے حوالے سے ان کے کام کو مشتعل راہ قرار دیا ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون کے بغیر صحت کے منصوبوں میں جدت لانا نا ممکن ہے۔ بعد ازاں فرحانہ نے سیکرٹری پلاننگ اور ڈویلپمنٹ وسیم اجمل چوہدری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور مشترکہ طور پر چلایا جانے والے ڈائیر پروگرام کے حوالے سے گفتگو کی وسیم اجمل نے سیودی چلڈرن کے بچوں متعلق منصوبوں اور پروگراموں کی تعریف کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1