سند ھ حکومت کراچی میں امن قائم کرنے میں ناکام ہو گئی،شاہین ورک

سند ھ حکومت کراچی میں امن قائم کرنے میں ناکام ہو گئی،شاہین ورک

 لاہور( لیڈی رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ کی سکیٹرٹری اطلات سنٹرل پنجاب شاہین ورک نے کہا ہیکہ کراچی کے علاقے صفورا چورنگی میں بس پر دہشتگردوں سے 45 افرا کی ہلاکت کے واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کراچی مین امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد انسان نہیں درندے ہیں۔ دہشت گرد بزدلانہ کارروائی کرتے ہیں انہیں ملک کے کسی حصے میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ پاکستانی قوم مسائل سے نجات کے لئے پوری طرح متحد اور اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور قاتلوں کو گرفتار کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے

مزید : میٹروپولیٹن 1