پر امن اسماعیلی برادری کے خلافبزدلانہ کارروائی ناقابل برداشت ہے،افنان بٹ

پر امن اسماعیلی برادری کے خلافبزدلانہ کارروائی ناقابل برداشت ہے،افنان بٹ

 لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ پر امن اسماعیلی برادری کے خلاف بزدلانہ کارروائی ناقابل برداشت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے والے دہشتگردی کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں کراچی سانحہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے ایسے حالات میں پوری قوم کو جذباتی ہونے کے بجائے متحد ہو کر دشمنوں کو شکست دینی ہو گی    افنان بٹ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں صبر و تحمل سے کام لیں تاکہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جاسکے

مزید : میٹروپولیٹن 1