خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے،راشدہ شیخ
لاہور(پ ر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہقومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت قومی وسائل کو عوام پر صرف کر رہی ہے۔ پنجاب میں مختلف منصوبوں میں سب سے کم بولی دینے والی کمپنیوں سے کامیاب بات چیت کرکے قومی خزانے کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں ۔پاکستان کی تاریخ میں اربوں روپے کے قومی وسائل کی بچت کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جو پنجاب حکومت نے قائم کی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے گذشتہ 7برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اوروزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔شفافیت،معیار اور تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ(ن) کی حکومت کاطرۂ امتیازہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے اور کوئی بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت پر انگلی نہیں اٹھاسکتا۔