حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی،افتخار حسین

حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی،افتخار حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(لیڈی رپورٹر) ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں44سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روشنیوں کا شہر کراچی اب لاشوں کا شہر بن چکا ہے، حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر کی ہولناک کارروائیوں سے پاکستان فرقہ ورانہ دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے،حکمران خود تو سخت سکیورٹی حصار میں محفوظ زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن عام آدمی کی جان و مال کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے اب وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔