ثمینہ خالد گھرکی کی زیرصدارت پیپلز پارٹی لاہور ڈسٹرکٹ تھری اور فور کا اجلاس

ثمینہ خالد گھرکی کی زیرصدارت پیپلز پارٹی لاہور ڈسٹرکٹ تھری اور فور کا اجلاس

 لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی صدارت میں گزشتہ روز پیپلز پارٹی لاہور ڈسٹرکٹ تھری اور فور کا اجلاس ہوا جس میں سانحہ صفورا کراچی میں جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی طور پر فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی ۔ اجلاس میں زاہد زوالفقار خان‘ فیصل میر‘ رانا اشعر نثار‘ طارق شبیر ‘ بابر بٹ‘ زرقا بٹ ‘ عفت بٹ‘شاہدہ جبین ‘اشرف بھٹی اور عامر حسن سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں آنے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء سے تجاویز لی گئیں اور انہیں ایک پروجیکٹر کے زریعے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے آگاہی بھی دی گئی اور کہا گیا کہ ہر زونل صدر ڈسٹرکٹ صدر کے ساتھ ملکربلدیاتی الیکشن کی بھرپور طریقے سے تیاریاں کریں اور ہر یونین کونسل سے ایسے امیدواروں کو سامنے لائیں جو پارٹی کے ساتھ ہر مشکل کی گھڑی میں کھڑے رہے ہیں اور اب بھی پارٹی کے ساتھ متحد ہو کر کھڑے ہیں۔ثمینہ خالد گھرکی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں ہر یونین کونسل سے پارٹی کے امیدوار کھڑے کرے گی اور حکمران جماعت سمیت دھرنے دینی والی جماعت کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے اور وہ لوگ جنہوں نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے تھے وہ ناکام ہوں گے اور جن لوگوں نے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی انہیں بھی عوام مسترد کردیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1