”را“ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث نہیں: بھارت

”را“ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث نہیں: بھارت
”را“ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث نہیں: بھارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں ”را“ کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کے را کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستانی سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی جانب سے ملک میں دہشت گرد حملوں میں ”را“ کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے الزامات بے بنیاد ہیں، پوری دنیا جانتی ہے کہ دہشت گردی کا مرکز کہاں ہے۔