پاک فضائیہ کی کارروائی ،15دہشت گرد ہلاک ،متعدد زخمی :آئی ایس پی آر

پاک فضائیہ کی کارروائی ،15دہشت گرد ہلاک ،متعدد زخمی :آئی ایس پی آر
پاک فضائیہ کی کارروائی ،15دہشت گرد ہلاک ،متعدد زخمی :آئی ایس پی آر

  

دتہ خیل(مانیٹرنگ ڈیسک)فوج کے ادارہ تعلقات عامہ نے کہا ہے پاک فضائیہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاہے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ میں خیل گزشتہ رات دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں اور مکانات پر بمباری کی جس دوران 15دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جن میں غیر ملکی دہشتگرد بھی شامل ہیں ،جیٹ طیارو ں کی بمباری سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں سمیت تین گاڑیاں بھی تباہ ہو ئی ہیں ۔

شمالی وزیرستان ایجنسی میں فوجی آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس میں اب تک سیکیورٹی فورسز کے مطابق 1500سے زیادہ دہشتگرد مارے جا چکے ہیں ۔

مزید : دفاع وطن /Headlines