دہشت گردی میں ”را“ ملوث نہیں، پاکستان دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے: بھارتی ہرزہ سرائی

دہشت گردی میں ”را“ ملوث نہیں، پاکستان دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے: ...
دہشت گردی میں ”را“ ملوث نہیں، پاکستان دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے: بھارتی ہرزہ سرائی

  

نئی دہلی ( آن لائن) بھارت نے پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ہرزہ سرائی نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کے الزامات بے بنیاد ہیں پوری دنیا جانتی ہے دہشتگردی کا مرکز کہاں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری کی جانب سے ملک میں دہشت گرد حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردیئے۔آن لائن کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج نے لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی مسلسل پشت پناہی کررہا ہے۔ داﺅد ابراہیم کو بھی اس نے پناہ دے رکھی ہے۔ ہم ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی